پی ٹی آئی کاگلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا الزام، حلف کے دن یوم سیاہ منانےکا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا ہےکہ گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کی گئی، حلف کے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اسے جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیتے ہیں، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے عمل سے باہر نکالا گیا۔

بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا کہ ہم 8  نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے جن کا فارم 47 ملنا چاہیے تھا، اس وقت تک ہمارے پاس 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حلف کے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے