بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، سنگین نتائج ہوں گے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ایک ویڈٰیو بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی قوانین کےمطابق سندھ طاس معاہدے پرعمل کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے، بھارت پانی کو بطور ہتھیاراستعمال کرنا چاہتاہے،  پاکستانی عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔

نائب وزیراعظم کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت نےغیرقانونی اقدام کیا، سندھ طاس معاہدےکویکطرفہ طور پر معطل کیاگیا، سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کا پُرامن حل واضح کیا گیا ہے، پاکستان یو این چارٹر پرعمل درآمد کیلئے پُرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور پاکستان یواین چارٹر پر عملدرآمد کیلئے پُرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان کا پانی روکنا عالمی قوانین اور عالمی معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری سے تمام دوطرفہ مسائل کے حل کا خواہاں ہے بھارتی اقدامات یواین چارٹرکی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے