فیلڈمارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات، دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم آگیاپانگ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو جی ایچ کیو آمد پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور گھانا کے درمیان فوجی تربیت، انسداد دہشت گردی اور دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ گھانا کے فوجی سربراہ نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

دوسری جانب گھانا کے نیشنل سیکیورٹی کوآرڈینیٹر عبدالرزاق عثمان نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی ۔ وہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملے ۔ گھانا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ولیم اگیا پونگ بھی موجود تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے