برگنسٹاک اجلاس ملتوی، سوئس وزارت خارجہ نے امریکا ایران مذاکرات منسوخی کی تصدیق کر دی

سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مجوزہ مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے گئے ہیں، جس کی تصدیق سوئس وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں کی ہے۔ بیان کے مطابق برگنسٹاک میں دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ مذاکرات اب منعقد نہیں ہوں گے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے سوئٹزرلینڈ کے دورے کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی نائب صدر کی روانگی آج متوقع تھی، تاہم ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ جے ڈی وینس فی الحال آج رات سوئٹزرلینڈ نہیں جا رہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے