امریکا-ایران مذاکرات سے قبل جے ڈی وینس کا دورۂ سوئٹزرلینڈ ملتوی، وائٹ ہاؤس کا بیان

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا سوئٹزرلینڈ کا مجوزہ دورہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد آئندہ مرحلے کے مذاکرات متوقع ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق جے ڈی وینس آج رات سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہو رہے اور ان کے دورے کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کے جلد آغاز کی منتظر ہے۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر کی سوئٹزرلینڈ روانگی ایسے وقت میں متوقع تھی جب امریکا، ایران، پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک کے حکام سوئٹزرلینڈ میں آئندہ مذاکراتی عمل کے لیے جمع ہونے والے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد حالیہ مفاہمتی یادداشت کے بعد جامع معاہدے کے لیے فریم ورک کو آگے بڑھانا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے