الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے استحکام پاکستان پارٹی کو مخصوص نشستوں کیلئے اہل قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے آئی پی پی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کیلئے اپیل دائر کی تھی ، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے آئی پی پی کے حق میں فیصلہ سنایا۔
پیپلز پارٹی فیصلے کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کرسکتی ہے ۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے 4 نو منتخب آزاد اراکین اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد اراکین میں جی بی 23 گانچھے سے انور علی ، جی بی 24 گانچھے سے اسد شفیق ، جی بی 15 دیامر سے محمد دلپزیر اور جی بی 21 غذر سے امان علی شامل ہیں
