چار روز کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو جہاز حادثے کا شکار

چار روز کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے دو جہاز حادثے کا شکار ہوگئے ، ذرائع کے مطابق شالامار جہاز میں آگ لگی جبکہ سبی جہاز سے متعدد کنٹینرز گرپڑے ۔ ترجمان کے مطابق جہاز پر تین سو سات کنٹینرز موجود تھے ۔ جس میں سے 25 سے 30 کنٹینرز کو نقصان پہنچا ،  کوئی کنٹینر سمندر میں نہیں گرا۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کے شالاماربحری جہازمیں گوادرسے 80 میل دور آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاز کو نیوی نے ریسکیو کیا جس کو کراچی لایا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب خرفقان پورٹ سے کراچی آنے والے پی این ایس سی کا سبی جہاز خراب موسم کےباعث حادثے کا شکار ہوا۔ سمندری مد و جزر کا شکار جہاز بے قابو ہونے سے متعدد کنٹینرز گر پڑے ۔ جہاز کو ریسکیو کر کے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر لگا دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق حادثات سے بھاری مالی نقصان ہوا ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بحری جہاز سبی سے متعلق ترجمان پی این ایس سی کاکہناتھا کہ تیسرے سفر کے دوران شدید مون سون کے باعث سبی جہاز میں کنٹینرز اپنی جگہ سے ہٹ گئے ۔ جہاز پر تین سو سات کنٹینرز موجود تھے ۔ جس میں سے 25 سے 30 کنٹینرز کو نقصان پہنچا ۔ کوئی کنٹینر سمندر میں نہیں گرا، تمام کارگو جہاز پر محفوظ ہے ۔ ایم وی سبی کو کسی قسم کا ساختی نقصان نہیں پہنچا، جہاز مکمل طور پر قابل سفر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے