ٹرمپ کا بڑا بیان: ایران کے لیے کوئی رقم نہیں، 60 روزہ معاہدے پر عمل جاری رکھنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن تہران کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت فراہم نہیں کرے گا، اور امریکہ 60 روزہ عبوری معاہدے پر مکمل طور پر قائم رہے گا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط مایوسی کے باعث کیے ہیں، تاہم امریکہ اپنے طے شدہ 60 روزہ فریم ورک سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کے مطابق “ایران کو ایک ڈالر، حتیٰ کہ دس سینٹ بھی نہیں دیے جائیں گے”۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت کے بعد سوئٹزرلینڈ میں طے شدہ مذاکرات ملتوی ہو گئے ہیں، جبکہ مشرق وسطیٰ میں بالخصوص لبنان کے محاذ پر کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے