امریکی انٹیلی جنس ادارے میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کا منصوبہ، سینکڑوں ملازمین کی برطرفی کا امکان

امریکی قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس  بل پوٹے نے ادارے میں وسیع پیمانے پر تنظیمِ نو اور افرادی قوت میں نمایاں کمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت سینکڑوں ملازمین کی برطرفی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق بل پوٹے نے عہدہ سنبھالتے ہی تمام ملازمین کی مکمل فہرست طلب کی تاکہ ادارے کی ساخت، کارکردگی اور ممکنہ کٹوتیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بل پوٹے نے حال ہی میں ادارے کا دورہ کیا اور سینئر عملے سمیت قانونی مشیروں سے ملاقاتیں کیں، جن میں افرادی قوت میں کمی، انتظامی اصلاحات اور تنظیمِ نو کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام ڈی این آئی ادارے میں بڑی سطح پر اسٹاف کم کرنے کے خواہاں ہیں، تاہم اس منصوبے کی حتمی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

اس ممکنہ فیصلے پر امریکی کانگریس میں بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ ڈیموکریٹ رکن جِم ہائمز نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کمیٹی بل پوٹے کے اقدامات کی سخت نگرانی کرے گی، جبکہ بعض قانون سازوں نے ان کی اہلیت اور فیصلوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ بل پوٹے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عارضی طور پر اس عہدے پر تعینات کیا ہے، جبکہ مستقل تقرری کا فیصلہ ابھی زیر غور ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے