میرپور ٹرانسپورٹ یونین کا دوٹوک اعلان، کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا مسترد

ٹرانسپورٹ یونین نے کالعدم ایکشن کمیٹی سے ہٹ دھرمی ترک کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی اپیل کر دی۔

ٹرانسپورٹ یونین نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل سڑکوں پر تصادم کے بجائے جمہوری اور آئینی طریقوں سے ہونا چاہیے، پاکستان اور آزاد کشمیر لازم و ملزوم ہیں اور پاکستان پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں۔

ٹرانسپورٹ یونین نے احتجاج کی آڑ میں داخلی راستے، بس اڈے اور ٹرانسپورٹ نظام بند نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا، یونین رہنماؤں نے ریاستی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قیام امن پر زور دیا، تاہم آزاد کشمیر کے باشعور عوام امن دشمن عناصر اور کالعدم ایکشن کمیٹی کی انتشاری سیاست کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے