ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سوئٹزر لینڈ پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پردستخطوں کے تسلسل میں 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک، سوئٹزر لینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق مذاکرات میں ایران، قطر اور امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفود بھی شریک ہوں گے،مذاکرات 17 جون کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کے بعد پہلا باضابطہ رابطہ ہیں،پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان طے مفاہمتوں پر عملدرآمد کے لیے کردار جاری رکھے گا،مذاکرات کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کی شریک وفود سے ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق وزریراعظم کی ایران،قطر،سوئٹزرلینڈ اورامریکا کےوفود سےدوطرفہ ملاقاتیں ہوسکتی ہیں،ملاقاتوں میں مذاکرات اورپائیدار امن کےلیےپاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا، بحران میں پاکستان کی سہولت کاری اصولی، متوازن اور تعمیری مؤقف کی مظہرہے،ان میں امریکا ایران کےابتدائی مذاکراتی ادوارکی میزبانی اورمسلسل سفارتی رابطے شامل ہیں، یہی پاکستانی کردار بالآخر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کا باعث بنا۔
دوسری جانب امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفدباقرقالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا،جبکہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی سوئٹزر لینڈ پہنچ چکے ہیں۔
یادرہےکہ پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی اہم ترین دورے پر ایران پہنچے جہاں انہوں نے سویٹزرلینڈ میں ہونے والےمذاکرات بارے اہم ملاقاتیں کیں،محسن نقوی کی ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی،جس میں نہایت اہم مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق محسن نقوی خطےمیں کشیدگی کے خاتمے اورسفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے تناظرمیں متعدد بار تہران کا دورہ کرچکے ہیں
