حکومت کی تبدیلی سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں قرار

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے حکومت کی تبدیلی سے متعلق خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے دیا۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں شہباز حکومت مشکل ترین حالات میں بہترین پرفارم کررہی ہے۔ وزیر اعظم چاہیں تو کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چیلنجز اور مشکل ترین حالات میں وزیر اعظم بہترین انداز میں ملک چلارہے ہیں، وفاقی وزرا کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل یا فارغ کرنا وزیراعظم کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ 24 جون کو منظور ہوگا۔ کہا اتحادیوں سے بات ہوگئی ہے، طے پایا ہے کہ 25،26 جون کی عاشورہ تعطیلات کے بعد اسمبلی اجلاس نہ بلانا پڑے۔

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے متعلق کہا کالعدم تنظمیم سے مذاکرات نہیں ہونگے۔ انہیں پُرتشدد احتجاج ترک کرکے پہلے قانون کے دائرے میں آنا ہوگا۔ آزاد کشمیر میں 12 سیٹوں کا معاملہ آئینی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے