سرگودھا میں ننھی منتہا قتل کیس کے مرکزی ملزم ارسلان کو 24گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
پولیس کےمطابق دکان مالک حنیف، اسکے بیٹے اوردیگر مشتبہ افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے،مبینہ زیادتی و قتل کے ملزم ارسلان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی شروع کر دی گئی۔
ذرائع کےمطابق پولیس کی مختلف ٹیمیں مسلسل چھاپےماررہی ہیں اورملزم کی گرفتاری کےلیےکارروائیاں تیزکردی گئی ہیں،ڈی پی اوصہیب اشرف کی ہدایت پرکیس کی تحقیقات کے لیےخصوصی چھ رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
ننھی منتہا کےوالدین شدید غم میں مبتلا ہیں جبکہ علاقے میں واقعے پر غم و غصے کی فضا پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے
