بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 جولائی تک توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے چھبیس نومبر احتجاج کے 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 11 جولائی تک توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پرسماعت اے ٹی سی جج امجدعلی شاہ نے کی،بشری بی بی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیارکیا کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

عدالت نےبشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتےہوئےمزیدسماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کر دی،26 نومبر احتجاج پربشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے