نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کا رابطہ ہوا ہے۔ اسحاق ڈار نے چینی وانگ ژی کو چینی پیپلز کانگریس کی 105 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکا ایران امن مذاکرات بالخصوص برگن اسٹاک کے پہلے دور پر تبادلہ خیال کیا۔ طے پایا کہ پاکستان اور چین فریقین کےدرمیان مذاکراتی تصفیے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے۔
چینی وزیرخارجہ سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات کونتیجہ خیز بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی اسلام آبادایم اویو کے تحت ثالثی کےعمل کی نگرانی کرے گی۔ تنازعات کےحل کیلئے تین ورکنگ گروپ دوماہ میں حتمی معاہدے کو آسان بنائیں گے۔
اسحاق ڈار نے چینی صدر کی 4 نکاتی امن تجویز اور 5 نکاتی پاک چین امن اقدام کی حمایت کو سراہا۔ چینی وزیرخارجہ نے ثالثی کے عمل اوراسلام آباد ایم اویو پر پاکستانی قیادت کو مبارکباد دی۔ امن و استحکام کیلئے پاکستان کی انتھک کوششوں کی تعریف بھی کی۔ وانگ ژی نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کیلئے چین کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
