صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی۔ مالی سال 27-2026 کا بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق صدارتی دستخط شدہ فنانس بل اب گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھیجا جائے گا۔ 18 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی 2026 سے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا، بجٹ میں شامل مختلف مالیاتی اقدامات بھی اسی تاریخ سے نافذ ہوں گے۔
فنانس بل کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل بھی یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فنانس بل منظوری کیلئے گذشتہ روز ایوان صدر بھجوایا تھا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے اب فنانس بل 27-2026 کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
فنانس ایکٹ 27-2026 کے نفاذ کے بعد وفاقی حکومت نئے مالی سال کے اہداف کے حصول کے لیے بجٹ میں شامل ترقیاتی اور مالیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز کرے گی۔
