چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک چھوٹا طیارہ شہر کی بلند ترین عمارت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور پولیس و امدادی اداروں نے فوری کارروائی شروع کر دی۔
چینی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹا طیارہ بیجنگ کے 108 منزلہ ٹاور سے جا ٹکرایا۔ تصادم کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہو گیا اور اس کا ملبہ عمارت کے اطراف زمین پر بکھر گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور احتیاطی تدابیر کے تحت عمارت اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ حکام نے عمارت میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے انخلا کا عمل بھی شروع کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم حکام نے کہا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مکمل معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
