این ڈی ایم اے نے آج سے تین جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
این ڈی ایم اےکےمطابق شدیدگرمی اور متوقع پری مون سون بارشوں کےباعث شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ظاہرکیاگیا،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں دریاؤں اورندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلندہوسکتی ہے،جبکہ گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔
ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر، گانچھے، کھرمنگ، استور، دیامر، اپر و لوئر چترال اور سوات سمیت حساس علاقوں کے رہائشیوں، سیاحوں اورمسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم اےکا کہنا ہےکہ دریاؤں، ندی نالوں، گلیشیائی جھیلوں اوردریا کناروں کے قریب غیر ضروری نقل وحرکت سےگریزکیاجائے،جبکہ کسی بھی غیرمعمولی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ انتظامیہ کودی جائے، صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیزکو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
