کہوٹہ سے راولپنڈی آتے ہوئے قیدی وین سے14 قیدی فرار

کہوٹہ سے راولپنڈی منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے 4 فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا، جبکہ 10 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قیدیوں کے فرار کا واقعہ چکیاں پوسٹ کے قریب پیش آیا، جو تھانہ سہالہ اسلام آباد کی حدود میں واقع ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک 4 فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، جبکہ باقی 10 قیدیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فرار ہونے والے تمام قیدیوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سی پی او نے ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے انہیں موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کی خود نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور جلد انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے