وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے۔
بہبود آبادی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی آبادی سے قومی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور یہ ترقی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
وزیراعظم نے آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس جلد بلانے اور آبادی سے متعلق پالیسی سازی کےلیے نیشنل پاپولیشن کونسل کا تنظیمی ڈھانچہ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نیشنل پاپولیشن کونسل کی سربراہی کریں گے، کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کونسل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی کونسل کا حصہ ہوں گے ۔
