پاکستانی اداکارہ فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں سماجی خدمات کے اعتراف میں اعزاز مل گیا

پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی کو خواتین کے حقوق کے فروغ، سماجی مسائل پر مؤثر آواز بلند کرنے اور معاشرتی شعور اجاگر کرنے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نواز دیا گیا۔

اعزازی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے فضا علی کی سماجی خدمات اور خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اعزاز وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں فضا علی نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ہر اس خاتون کے لیے حوصلہ افزا پیغام ہے جو اپنے حقوق، بااختیار مستقبل اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے اس اعزاز کو پاکستان کی تمام خواتین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی خواتین کے حقوق، سماجی انصاف اور عوامی مسائل پر اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے