امریکا میں ورلڈ کپ ٹیموں کی سخت جانچ پڑتال، لیونل میسی بھی سیکیورٹی تلاشی سے نہ بچ سکے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران امریکا میں مختلف قومی ٹیموں کے لیے سخت سیکیورٹی جانچ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم اور سپر اسٹار لیونل میسی کو بھی ایئرپورٹ پر تفصیلی سیکیورٹی اسکریننگ سے گزرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجنٹائن کے کھلاڑی پرواز سے قبل معمول سے زیادہ سخت سیکیورٹی مراحل سے گزرتے ہیں، جبکہ لیونل میسی اس صورتحال پر پہلے حیران دکھائی دیتے ہیں اور بعد ازاں مسکراتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ آگے بڑھ جاتے ہیں۔

ارجنٹائن کی ٹیم سے قبل بھی کئی دیگر قومی ٹیموں کو امریکی ایئرپورٹس پر اسی نوعیت کی سخت جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا۔ وائرل ویڈیوز میں سینیگال، ازبکستان اور جرمنی کی ٹیموں کو بھی مکمل سیکیورٹی اسکریننگ کے دوران دیکھا گیا، جہاں جدید اسکینرز، سراغ رساں کتوں اور اضافی حفاظتی اقدامات کا استعمال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سینیگال کی ٹیم کو ایئرپورٹ ٹرمینل میں داخل ہونے سے پہلے رن وے کے قریب سامان سمیت کھڑا رکھا گیا، جہاں امریکی سیکیورٹی اہلکاروں نے تمام کھلاڑیوں اور سامان کی تفصیلی جانچ کی۔

ازبکستان کی ٹیم کو بھی دوستانہ میچ کے لیے امریکا آمد پر جدید سیکیورٹی آلات اور تربیت یافتہ کتوں کے ذریعے چیک کیا گیا، جبکہ جرمن ٹیم کو کینیڈا روانگی سے قبل اضافی امیگریشن اور سیکیورٹی مراحل سے گزرنا پڑا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے