شہری کو ہراساں کرنے کی درخواست پر آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ساجد معروف نے کامران آفتاب کو دو کروڑ روپے مالیت کا کیمیکل مواد فراہم کیا، جبکہ کامران آفتاب نے عباس بٹ کے ذریعے 90 لاکھ روپے کا پے آرڈر دیا، جو بعد ازاں مبینہ طور پر جعلی ثابت ہوا، اس حوالے سے زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ بھی درج ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولیس افسران ملزمان کا ساتھ دے رہے ہیں اور شواہد مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

درخواست گزار کی وکیل بشریٰ عباس ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کسی غیر جانبدار افسر کو منتقل کرنے کے بجائے درخواست گزار کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ درخواست گزار اور اس کے اہل خانہ کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار اور اس کے اہل خانہ کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے اور معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے