مومنہ اقبال ہراسانی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

لاہور کی مقامی عدالت میں اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کیس کی سماعت کی، ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت عدالت نے دونوں ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے