ایس ایم ڈبلیو 5 سب میرین کیبل میں خرابی، بعض صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں تعطل کا سامنا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW-5) سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں بعض صارفین کو انٹرنیٹ سروس، رفتار اور کنیکٹیویٹی میں عارضی مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اتھارٹی انٹرنیٹ ٹریفک کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، جبکہ خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم تکنیکی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین پر اثرات کم کرنے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ سروسز کو زیادہ سے زیادہ معمول کے مطابق برقرار رکھا جا سکے۔

پی ٹی اے کے مطابق سروسز کی جلد بحالی کیلئے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ جاری ہے،بعض صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں عارضی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے