قدرتی آفات کے حوالے سے رواں سال 51 اضلاع ہائی رسک قرار

وفاقی وزارت صحت کی ڈیزاسٹر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رابعہ جاوید نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال قدرتی آفات کے حوالے سے ملک کے 51 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں ڈاکٹر رابعہ جاوید نے کہا کہ ملک کے ایک بڑے حصے کو خشک سالی اور ہیٹ ویو جبکہ شمالی علاقوں کو شدید بارشوں، سیلاب اور طغیانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈاکٹر رابعہ جاوید نے بتایا کہ قدرتی آفات کے دوران سب سے زیادہ خطرہ بچوں کو لاحق ہوتا ہے۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ بارشوں کے دوران بچوں کو پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں کیونکہ بچے نہ تو سیلابی ریلوں کی شدت کا اندازہ لگا سکتے ہیں اور نہ ہی خود کو بچا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی، اگست اور ستمبر کے دوران خصوصی طور پر بچوں پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان مسلسل رابطہ جاری ہے۔ تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری اسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ یقینی بنایا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے