وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی بدستور برقرار رہے گی۔
