صدر مملکت آصف علی زرداری نےامریکا کے یومِ آزادی پر امریکی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورۂ پاکستان کی دعوت دے دی۔
صدر آصف علی زرداری نےامریکا کے یومِ آزادی کےموقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےنام تہنیتی خط میں امریکی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی،کہاکہ امریکا آزادی، جمہوریت اورمساوی مواقع جیسی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہےاورگزشتہ ڈھائی سو برس کے دوران امریکی عوام کی کامیابیوں نے دنیا کی ترقی میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔
صدرمملکت نےکہاکہ پاکستان اور امریکا کےتعلقات باہمی احترام،مشترکہ مفادات، امن اورخوشحالی کے عزم پراستوارہیں، جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نےتوانائی،تجارت،دفاع اوردیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال مئی میں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان پر امریکا کے اعتماد کا بھی خیرمقدم کیا۔
