پاکستان اور ترکیہ کےعوام کےروشن مستقبل کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکی پاکستان بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے، دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہمارا اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے عالمی منظرنامے میں معاشی تعاون کی جہت بھی تبدیل ہوئی ہے، بدلتی عالمی صورتحال کےتناظر میں معاشی شراکت داری کو وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے، موجودہ دور کی سفارتکاری میں معیشت بھی انتہائی اہم جزو ہے، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے رکاوٹوں کو دورکرنےکیلئےپرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، آئی ٹی،کان کنی،توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، دنیا تبدیل ہورہی ہے،نئےاتحاد بن رہےہیں اور تجارتی معاہدے ہورہےہیں، پاکستان اور ترکیہ کےعوام کےروشن مستقبل کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے