امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر شاہی قلعہ میں شاندار تقریب کا انعقاد

امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر شاہی قلعہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، شاہی قلعہ کے مرکزی دروازے پر روشنائیوں کے ذریعے امریکہ کا جھنڈا بنایا گیا اور آزادی کی مبارکباد کا پیغام دیا گیا ۔

اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان کی دو معروف قومی تاریخی عمارتیں، پاکستان مونومنٹ اور لاہور شاہی قلعہ، امریکہ کے سرخ، سفید اور نیلے قومی رنگوں سے روشن کیے گئے تاکہ امریکہ کی آزادی کے 250 شاندار سال اور روشن مستقبل کا جشن منایا جا سکے۔

پیغام میں کہا گیا کہ یہ تقریب پاکستان اور امریکہ کے درمیان تقریباً 80 برس پر محیط مضبوط شراکت داری کی بھی عکاسی کرتی ہے، جو باہمی خوشحالی اور علاقائی سلامتی پر مبنی ہے۔ہم مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور مل کر ایک بہتر مستقبل تعمیر کر رہے ہیں۔

شاہی قلعہ میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے امریکی عوام اور حکومت کو یوم آزادی پر مبارک پیش کرتی ہوں۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ  پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بھروسے اور امن پر قائم ہیں، سفارتی تعلقات کے ساتھ ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری،کلائمیٹ چینج، سیاحت پر دونوں ممالک مل کر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید قریب ہو گئے ہیں، ہم نے کچھ وقت قبل ڈپلومسی کی پاور دیکھی، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر نے امن کے لیے کام کیا، امریکہ انوویشن، ٹیکنالوجی، تعلیم کے لیے جانا جاتا ہے،نجی سیکٹر امریکہ سے سرمایہ کاری کرنے پنجاب آرہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے