وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام کو اپنی چھت کا مالک بنانے کی اسکیم کے تحت جہلم میں 600 سے زائد شہریوں کو الاٹمنٹ لیٹر مل گئے۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 5 فیصد کی کم ترین شرح پر ایک کروڑ روپے تک کا قرض بینکوں کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اپنی زمین اپنا گھر پروگرام کے تحت جہلم کے 727 شہریوں کی درخواستیں منظور ہو گئیں۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے چار سو سے زائد الاٹیز میں لیٹر تقسیم کردیئے۔ تین مرلہ زمین کے لئے 600 سے زائد الاٹیوں کو الاٹمنٹ لیٹر دئیے گئے ہیں۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الاٹمنٹ لیٹر حاصل کرنے والے خاندانوں کو مبارکباد دی اور کہا نواز شریف عوام کو اپنی چھت اپنا گھر دینے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میں ہزاروں خاندانوں کو گھر فراہم کر چکی ہیں۔ وزیراعظم نے وفاق کی سطح پر پرائم منسٹر اپنا گھرکی رعایتی قرض اسکیم شروع کی ہے۔ پانچ فیصد کی کم ترین شرح پر ایک کروڑ روپے تک کا قرض بینکوں کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر الاٹیز نے وزیر اعلٰی مریم نواز شریف اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا شکریہ ادا کیا
