تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی حماس اور حزب اللّٰہ وفود سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کے خلاف حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دارالحکومت تہران میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمتی قوتوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور خطے میں استحکام کے لیے اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔

حزب اللّٰہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور لبنان کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی روشنی میں لبنان میں جنگ کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سیاسی حل اور سفارتی رابطوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال، اسرائیل کے ساتھ جاری تنازعات، علاقائی سلامتی اور مختلف سیاسی و سفارتی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے