پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

خیبر پختونخوا میں پن بجلی سمیت مختلف تعمیراتی منصوبوں میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے پولیس نے فول پروف نظام قائم کردیا ۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا پہلا کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا اور اس یونٹ کا پہلا دستہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ پر تعینات ایس ایس یو اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی خدمات انجام دیں گے۔ یونٹ میں شامل افسران اور اہلکاروں کے پہلے بیچ کو چینی زبان کا خصوصی کورس بھی کرایا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق چینی باشندوں سمیت غیر ملکیوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے 28 نکاتی سکیورٹی پلان بھی تیار کرلی، جس میں وفاقی اداروں کے تعاون سے تعمیراتی  منصوبوں تک رسائی کے لیے جامع ایس او پیز مرتب کی گئیں ہیں۔

سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کانوائے کو منصوبے تک مکمل سکیورٹی فراہم کرے گا۔ایس ایس یو کا کمپیوٹرائزڈ نظام تمام اضلاع کو بروقت معلومات فراہم کرے گا۔کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کانوائے کی لائیو لوکیشن مسلسل مانیٹر کرے گا،چینی شہریوں کو ہنگامی رابطے کے لیے فوری ایمرجنسی نمبر فراہم کیا جائے گا

چینی کمپنیاں اس وقت  داسو،بھاشا، مہمند ڈیم  سمیت کئی پن بجلی منصوبوں کی تعمیراتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔اسی طرح سی پیک رشکئی اکنامک زون اور بی آر ٹی منصوبوں میں بھی چینی ماہرین شراکت دار ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے