ترکیہ میں 7 اور 8 جولائی کو نیٹو سربراہی اجلاس، یوکرین جنگ سمیت اہم عالمی مسائل زیرِ بحث

NATO refuses to join war against Iran, individual countries may support

نیٹو کا 36واں سربراہی اجلاس 7 اور 8 جولائی 2026 کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوگا، جہاں یوکرین جنگ، یورپی دفاع، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور عالمی سلامتی سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

نیٹو حکام کے مطابق اجلاس میں اتحاد کے تمام 32 رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت و حکومت شرکت کریں گے، جبکہ بعض شراکت دار ممالک کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

سربراہی اجلاس میں خاص طور پر یوکرین جنگ اور روس کے خلاف نیٹو کی آئندہ حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔ اس کے علاوہ رکن ممالک کے دفاعی اخراجات میں اضافے، مشترکہ دفاعی پیداوار اور یورپی سلامتی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے