اسلام آباد ائیرپورٹ پرمرمتی کام کے باعث ریڈارسروسز 8 گھنٹوں کے لیے معطل رہیں گی

اسلام آباد ائیرپورٹ پر مرمتی کام کے باعث ریڈار سروسز آٹھ گھنٹوں کے لیے معطل رہیں گی،ریڈار سروسز کی معطلی صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس دوران فضائی آپریشن متاثر نہیں ہوگا،اورلاہورائیرپورٹ سے پروازوں کوریڈار سروسز فراہم کی جائیں گی،متبادل انتظامات کےتحت فضائی ٹریفک کی نگرانی اوررہنمائی کا نظام لاہور سے چلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہورائیرپورٹ سےفراہم کی جانے والی ریڈار سروسز بین الاقوامی اور اندرونِ ملک دونوں نوعیت کی پروازوں کےلیے دستیاب ہوں گی تاکہ فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہ سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے