اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کی قیادت میں جمع کرائی جانے والی ریکوزیشن میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ریکوزیشن میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر اسمبلی میں بحث کرانے، خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر حکومت سے جواب طلبی اور پنجاب میں زیادتی، اغوا، قتل اور اسٹریٹ کرائمز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جائے گا۔
اپوزیشن نے جیل اصلاحات، قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سیاسی کارکنوں خصوصاً خواتین کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کا معاملہ بھی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریکوزیشن میں بانی پی ٹی آئی کو اہل خانہ اور ذاتی معالجین تک رسائی دینے، جیل رولز اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی عوامی مسائل پر اپنا آئینی کردار ادا کرے، حکومت سے جواب طلبی کی جائے اور فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں، ریکوزیشن میں خواتین کے تحفظ، امن و امان اور جیل اصلاحات سے متعلق نکات شامل ہوں گے۔
