پی ٹی آئی سینیٹرمشعال یوسفزئی نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ریڈ لائن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراعات سے متعلق بل کو سپورٹ نہیں کرتی،اس طرح کے بلز بانی کے نظریے کے مطابق نہیں،پی ٹی آئی کوکریڈٹ دیا جانا چاہیے کہ اس بل کو ایکسپوز کیا۔
مشعال یوسفزئی کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے ہی اس بل کو ریورس کرنے کی آواز اٹھائی ہے،میں نے شفیع جان کی اسٹیٹمنٹ نہیں دیکھی، خبرآئی کہ اس طرح کا ایک بل پاس ہو گیا ہے، ہم نے پارٹی کے اندر شور مچایا کہ ہمیں اس کا ڈرافٹ دیا جائے، ہم نے کہا کہ یہ چیزبہت غلط ہوئی ہے، مراعات سے متعلق بل ریورس ہو گا۔
سینیٹرمشعال یوسفزئی کا کہناتھا کہ جس نے بل پاس کیا وہ جوابدہ بھی ہو گا، ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ یہ سب ملی بھگت سے ہوا ہے، ن لیگ کے اپوزیشن لیڈر صوبائی وزیر کا اسٹیٹس اور مراعات ملنے پر خاموش رہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے یہ شق آئی کہ بلیو پاسپورٹ ایشو کریں، 2024میں اسپیکر کانفرنس میں پنجاب کے اسپیکر نے ایک تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ تجویز تھی کہا یم این ایز اور سینیٹرز کی طرح ایم پی ایز کے پاس بھی بلیو پاسپورٹ ہونا چاہیے، سینیٹ سیشن میں ہم نے اس بل پر احتجاج کیا تھا، راناثنا اللہ نے ہمیں کہا کہ یہ بل آپ کے بھی فائدے میں ہے، شیری رحمان ہمیں سمجھا رہی تھیں کہ آپ یہ بل پاس کیوں نہیں ہونےدے رہے، یہ بل کمیٹی کو ریفر کیا گیا اور کمیٹی نےاسے منظورکرلیا۔
