لاہور: بادامی باغ میں 40 سالہ بیوی کو تشدد کرکے قتل کرنے والا خاوند گرفتار

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں 40 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق بادامی باغ پولیس کو خاتون پر تشدد کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ بادامی باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم فریاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او بادامی باغ احسن اقبال اور اے ایس آئی عون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جسے مزید تحقیقات اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے