بلوچستان حکومت نے زیارت کے شہداء کے لواحقین کے لیے فی کس 1 کروڑ 11 لاکھ روپے امداد کے ریلیز آرڈر جاری کر دیئے ۔
معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے کہاہے کہ شہداء کے تمام لواحقین کو گھر کی دہلیز پر معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر معاوضوں کی ادائیگی کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا گیا،حکومت شہداء کے خاندانوں کی کفالت اور بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرےگی، مشکل کی اس گھڑی میں حکومت شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے،مالی امداد انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں، تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
