مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رات گئے دھماکوں سے مزید دو رابطہ پل تباہ ہوگئے ۔ دھماکے ژلی کھڈکوچہ میں بلوچستان ہوٹل اور ژلی قبرستان کے قریب ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق پہلا پل بلوچستان ہوٹل، ژلی کھڈکوچہ کے قریب دھماکے سے تباہ ہوا جبکہ دوسرے پل کو ژلی قبرستان کے نزدیک نشانہ بنایا گیا ۔ دونوں واقعات رات گئے پیش آئے تاہم دھماکوں کی نوعیت اور شدت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلوچستان میں آمدورفت اور مختلف علاقوں کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔
