بہاولپور کے شیر باغ چڑیا گھر میں مورنی نامی شیرنی پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئی ۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شیرنی صحت مند تھی مگر اچانک بے ہوش ہوئی اور ہلاک ہوگئی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مورنی نامی شیرنی کی اچانک ہلاکت ممکنہ طور پر ہیٹ سٹروک کے باعث حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ۔ چڑیا گھر ذرائع کے مطابق صبح گیارہ بجے تک شیرنی بالکل صحت مند تھی جس کے بعد اچانک گری اور ہلاک ہوگئی ۔ چڑیا گھر میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹر کے معائنہ کرنے پر شیرنی کو ہلاک قرار دیدیا گیا ۔
پوسٹ مارٹم کے بعد شیرنی کو چڑیا گھر کے احاطے میں ہی دفن کیا گیا ۔ ماہرین نے شیرنی کی اچانک ہلاکت پر چڑیا گھر میں شیروں کے پنجروں میں نامناسب اقدامات کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ مورنی شیرنی کی ہلاکت کے بعد چڑیا گھر میں شیروں کی مجموری تعداد اٹھارہ رہ گئی۔
