پاکستان وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ مستعفی، پی سی بی کو استعفیٰ ارسال

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوچ نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شین میکڈرمٹ نے نجی مصروفیات اور ذاتی وجوہات کے باعث اپنی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ کچھ عرصہ قبل پی سی بی سے چھٹی حاصل کرنے کے بعد اپنے وطن آسٹریلیا واپس گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شین میکڈرمٹ کا پی سی بی کے ساتھ تین سالہ معاہدہ تھا، تاہم انہوں نے معاہدے کی مدت مکمل ہونے سے قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔

شین میکڈرمٹ نے 5 جولائی 2025 کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ قومی وائٹ بال ٹیم کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے