لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، ٹرین 2 حصوں میں تقسیم

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا، جس کے بعد کراچی جانے والی 3 ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔

ملت ایکسپریس 3 گھنٹوں سے جہانیاں، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹوں سے قطب پور سٹیشن پر کھڑی ہیں، جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹوں سے دنیا پور سٹیشن پر کھڑی ہے۔

دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاون ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی کام جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے