اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی خودکشی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،جہاں گرفتار ملزم نعمان نے فراڈ کا اعتراف کرلیا۔
تفتیشی حکام نےملزم کا موبائل فون فرانزک تجزیے کے لیےبھجوا دیا،تھانہ رمنا پولیس نے بھی ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کےمطابق لائبہ اعجازکاملزم نعمان سے رابطہ عائزہ نامی لڑکی کے ذریعے ہوا،جس کا بھائی امریکا میں مقیم ہے،ملزم نےمبینہ طورپر لائبہ کو غیرملکی یونیورسٹی میں داخلے اورویزے کی جعلی دستاویزات فراہم کیں۔
پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے،لائبہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ لائبہ کےوالد نے بیٹی کے بیرون ملک داخلے کے لیے پلاٹ فروخت کرکے اور زیورات گروی رکھ کر لاکھوں روپے ادا کیے تھے،داخلے کا خط جعلی ثابت ہونے پر لائبہ نے مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی تھی۔
