پاک فوج کا تربیتی طیارہ کوئٹہ میں گر کر تباہ، 2 پائلٹس شہید

کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 2 پائلٹس شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج دوپہر کے وقت پاکستان آرمی ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس افسوس ناک حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے، جن میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ورثا کیلئے صبر جمیل اور شہداء کے درجات بلندی کیلئے دعا کی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے