ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خصوصی پولیو مہم صوبے کے142 ہائی رسک یونین کونسلز شروع کی جا رہی ہے، ہائی رسک علاقوں میں 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر ہے۔
کوارڈینیٹر ای او سی انعام الحق نے بتایا کہ مہم میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن اور برشور میں بچوں کو ویکسین دی جائے گی، انسداد پولیو مہم میں 2 ہزار 700 پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔
ای او سی نے ہائی رسک علاقوں کے ماحولیات میں پولیو وائرس موجود ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے والدین سے ہر بچے کو لازمی ویکسین دلوانے کی اپیل کی ہے۔
