خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، حکومت کے پاس ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں بچاتھا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر صوبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے حوالے سے سیمینار سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے اور دنیا کیلئے سب سے بڑا چیلنج دہشتگردی ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، پاکستان نے ہمت،بہادری اور مضبوطی سے دہشتگردی کا سامنا کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کافی نہیں، پاکستان عالمی بینک کو بھی تحفظات سے آگاہ کرچکا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ جعفر ایکسپریس اور بلوچستان میں مزدوروں کے اغوا اور شہادتوں کاسامنا کیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئےدن رات کوشاں ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نے90ہزار سےزائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا، فیلڈمارشل کی ہدایت پر روزانہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ہورہے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغان رجیم اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، دہشتگردی کیخلاف بات چیت کیلئے افغانستان کے دورے بھی کیے، بدقسمتی سے دہشتگردی کے معاملے پر افغان حکام نے وعدے پورے نہیں کیے، افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی موجودگی خطے کے امن کیلئےخطرہ ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ سرحدپار سے دہشتگرد دراندازی کرکے ہمارے جوانوں،شہریوں پر حملہ کرتےہیں، افغان سرزمین سے دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں، پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی بہت مدد کی، امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو کسی صورت رد نہیں کیاجاسکتا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے حملے بند ہونے چاہئیں، افغان سرزمین سے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنایاجاتاہے، جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کا منصوبہ بھی افغان سرزمین پر بنا، افغان رجیم دہشتگردوں کو اسلحہ سمیت ہر قسم کی امداد فوری بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث تھا، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے، پاکستان تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے، دنیا پاکستان کو امن پسند ملک کے طور پر جانتی ہے، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں بھی دھرنے دے کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، ہمیں دھرنوں کے باعث شدید معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، دھرنوں اور احتجاج کے باعث معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانا آسان فیصلہ نہیں تھا، حکومت کے پاس ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں بچاتھا، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئےکارلارہےہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، مذہب کا لبادہ اوڑھ کر دہشتگردی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مکہ دفاعی اتحاد سے متعلق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ معاہدے کا بنیادی مقصد خطے میں قیام امن ہے، مکہ دفاعی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے