ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹانک کے علاقے فقیرنی میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی فرید اور کانسٹیبل اختر زمان شہید ہو گئے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکے میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئےجبکہ بکتر بند گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کےبعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے