ٹرمپ نے کرپٹو منصوبوں سے 1.4 ارب ڈالر کمائے، منافع اسٹاک اور بانڈز میں منتقل کرنے کا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے خاندانی کرپٹو منصوبوں سے حاصل ہونے والے اربوں ڈالر کے منافع کا بڑا حصہ اسٹاکس اور بانڈز جیسے روایتی مالیاتی اثاثوں میں منتقل کیا، حالانکہ وہ عوامی سطح پر مسلسل کرپٹو کرنسی کے فروغ کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی دفتر برائے گورنمنٹ ایتھکس میں جمع کرائے گئے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال اپنے خاندان سے وابستہ کرپٹو منصوبوں، جن میں ورلڈ لبرٹی فنانشل (World Liberty Financial) اور ٹرمپ میم کوائن (Trump Meme Coin) شامل ہیں، سے 1.4 ارب ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ٹرمپ کے روایتی سرمایہ کاری پورٹ فولیو میں نمایاں اضافہ ہوا۔ مالیاتی دستاویزات کے مطابق 2025 کے اختتام تک ان کے اسٹاکس اور بانڈز میں سرمایہ کاری کی مالیت 703 ملین ڈالر سے 2.6 ارب ڈالر کے درمیان رہی، جبکہ اس سے قبل یہ 225 ملین سے 608 ملین ڈالر کے درمیان تھی۔

رائٹرز کے مطابق امریکی مالیاتی انکشافات میں اثاثوں کی درست مالیت کے بجائے تخمینی حد (Range) ظاہر کی جاتی ہے، اس لیے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کرپٹو منصوبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کتنا حصہ براہ راست روایتی سرمایہ کاری میں منتقل کیا گیا۔

ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے سے وابستہ متعدد ماہرین نے رائٹرز کو بتایا کہ مالیاتی گوشواروں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اگرچہ کرپٹو سے نمایاں منافع حاصل کیا، تاہم اپنی ذاتی دولت کے بنیادی تحفظ کے لیے انہوں نے نسبتاً کم خطرے والے روایتی مالیاتی اثاثوں کو ترجیح دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے