وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی۔
وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی،چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست مسترد کرنے کا حکم جاری کردیا۔
دوران سماعت سلمان صفدر نےدلائل دیتےہوئےکہا کہ خاتون کیلئےعدالتوں نےہمیشہ نرم گوشہ رکھا ہے، نیب کا کبڈیکٹ 13 ماہ میں قابل اعتراض رہا،نیب نےکئی سماعتوں پرالتواءلیا،سزا معطلی کی درخواست پربھی اعتراض کیا،سزا کےبعداب بشریٰ بی بی کی ضمانت کاقانونی جوازبن چکا ہے،بشریٰ بی بی نے خاتون ہونے پر سزا معطلی مانگی، کیس میں سارا فوکس بانی کے اپیل پر رہا۔
چیف جسٹس امین الدین خان نےکہا کہ میرٹ پر اس موقع پر نہ جائے، عدالت کے سامنے سزا معطلی کا کیس ہے،جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ مرکزی اپیل سماعت کیلئے کتنی بار لگی ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نےدرخواست قابلِ سماعت ہونے کےمعاملے پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا،جس کے بعد درخواست مستردکرنےکا فیصلہ سنادیاگیا، بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سزا معطلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
